چیئر مین سینیٹ کا انتخاب،فاروق ایچ نائیک نےمسترد ووٹ چیلنج کردیے

0
35

اسلام آباد :چیئر مین سینیٹ کا انتخاب،فاروق ایچ نائیک نےمسترد ووٹ چیلنج کردیے ، یوسف رضا گیلانی کے ایجنٹ سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے یوسف مسترد کیے جانے والے ووٹوں کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنادیا اورکہتے ہیں کہ یہ ووٹ بھی ٹھیک ہیں‌

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نام کے پر مہر لگانے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

اس معاملے پر پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اظہار خیال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی ، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں جب کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں لگی۔

خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ، آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل 3 بجے شروع ہوا جہاں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدر نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا،

پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے سینیٹ کے امیدواروں کیلئے پولنگ ایجنٹس کے ناموں کا اعلان کیا ، اس دوران سینیٹر محسن عزیز نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور سینیٹر فاروق حمید نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے لئے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئی

Leave a reply