پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے ہیں فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر بینڈ کے تصدیق شدہ فیسبُک پیج پر دی گئی۔

آج صبح بینڈ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ فرہاد ہمایوں اب ہم میں نہیں رہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ حیرت انگیز فرہاد ہمایوں نے بےشمار چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کبھی اقدار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ روحانی اور فنی دونوں لحاظ سے بہت آگے تھے۔

پوسٹ میں مداحوں، فیملی اور دوستوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی گئی۔

واضح رہے کہ 2018 میں موسیقار نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں برین ٹیومر ہوگیا ہے جس کا دنیا کے بہترین سرجن نے علاج کیا فرہاد ہمایوں کا بتانا تھا کہ وہ برین ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں اس بیماری کا انہیں سیزیئر نامی بیماری کے دوران پتہ چلا سیزیئر ایک اعصابی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو اچانک دماغ میں کرنٹ جیسے جھٹکے لگتے ہیں۔

فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر پر مداحوں اور دیگر نعروف شخصیات کی جانب سے شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ فرہاد ہمایوں ٹرینڈ کر رہاہے-

Comments are closed.