لندن:وطن سے محبت کو سلام ! سمندرپارپاکستانی سائنسدانوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 75 کے قریب اوورسیز پاکستانی سائنس دانوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان
لندن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہم برطانیہ، امریکہ اور یورپ میں کام کرنے والے سائنسدانوں کا گروپ بنانے جارہے ہیں تاکہ پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانی سائنسدانوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اپنی خدمات پیش کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1177145605497511936?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1177145605497511936&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F201407%2F
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار کام کرنے والے تمام پاکستانی ٹیلنٹ سے مالامال ہیں اور ان کی اس صلاحیت کو پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائیگا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ان تمام پیشہ ور سفارت کاروں کی جگہ عام پاکستانیوں کو تعینات کرنا چاہیے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کا کام جلد ہو۔