اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم حرکت میں آگئے،اطلاعات کے مطابق مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ ہوا، اوورسیزپاکستانی خاتون کی شکایت پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے زریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا،وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق قابضین سےخاتون کی زمین واگزار کرائی جارہی ہے، قابضین سےخاتون کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Shares: