ریاض :رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا
استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے اتحادی حکومت کیجانب سے ملکی معاشی اصلاحات اوراستحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے، پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب
استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ pic.twitter.com/Kabf5hcwcW
— PMLN Digital (@PMLNDigital) August 16, 2022
سعودی عرب میں پاکستانیوںسے خطاب کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کئے جس کا بوجھ عوام پر بھی پڑا لیکن مشکل وقت اب گذر چکا ہے،پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک دشمنی کی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی تجدید میں تاخیر عمران خان حکومت کی یہی وعدہ خلافیاں ہیں۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید ملکی معیشت اور استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے۔حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔عوام کوریلیف دینگے۔قائدمسلم لیگ (ن) میں محمد نواز شریف آئندہ انتخابات میں جماعت کی قیادت کرینگے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء تک بڑھایا جارہاہے۔ای پاسپورٹ سے عام پاکستانی شہریوں کیلئے بھی امیگریشن اور ویزاسہولیات میں آسانی پیدا ہوگی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ ضروری قانون سازی کردی ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کےطریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں-اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کوآئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔