حیدرآباد:اوورسیزپاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک ہے:سابق وزیراعظم کے بیان نے پردیسی پاکستانیوں کے زخموں پرنمک چھڑک دیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نےاوورسیزپاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک کردیا ہے ۔

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اوورسیزپاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بل لائی ہے،شاہد خاقان کہتے ہیں کہ یہ اوورسیزپاکستانی دوسرے ممالک کی شہریت لے لیتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ایسا کسی ملک میں ہوتا ہے کہ غیر ملکی آئیں ، پاکستان میں الیکشن لڑیں، جیت جائیں تو پاکستانی شہری بن جائیں، ان غیر ملکیوں کو آپ کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ یہ آپ کے نمائندے نہیں ہو سکتے ہیں ۔

دوسری طرف اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے ن لیگ کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اس توہین آمیزبیان پردنیا بھرسے سخت احتجاجی ردعمل آرہا ہے

Shares: