لوگ اپنے پالتو جانوروں سے بہت پیار کرتے ہیں اور بہت سے ان سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں کتے کو نام سے نہ پکارے جانے پر پالتو کتے کے مالک نے غصے میں پڑوسی کو قتل کردیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو ڈنڈیگل ضلع میں ایک شخص نے اپنے پالتو کتے کا نام لینے کے بجائے کتا کہنے پر 62 سالہ پڑوسی اور رشتہ دار رائپن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول پڑوسی نے اپنے پوتے کو قریب فارم میں چلنے والے پانی کے پمپ کو بند کرنے کے لیے کہا اور ساتھ ہی اپنے پوتے سے کہا کہ کتے کی موجودگی کے پیش نظر وہ اپنے ساتھ ایک چھڑی بھی لے جائے۔
62 سالہ شخص کے یہ الفاظ قریب کھڑے ڈینیئل نے سن لیے اور اس نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ ماردیا اور کہا کہ تمہیں کتنی بار کہا ہے کہ اسے کتا نہ کہو۔ گھونسہ لگتے ہی رائپن زمین پر گر گیا، اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا-
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نرملا اور اس کے بیٹے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت اس کی فیملی کو گرفتار کرلیا۔
دوران فضائی سفر خاتون پر پیشاب کرنے پر مسافر پر لگی پابندی،ایئر لائن پر جرمانہ
پولیس کے مطابق نرملا اور اس کے بیٹے ڈینیئل اور ونسنٹ نے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو پالتو کتے کو کتا کہنے سے کئی بار منع کیا تھا۔