ہماری پہلی چوائس جماعت اسلامی کیساتھ ملکر چلنا ہے،سعید غنی

0
39

پیپلزپارٹی کا وفد مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا

پی پی وفد کی قیادت سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کی، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کیا ،ملاقات کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوں سے اچھے ماحول میں بات ہوئی،مسلم لیگ ن نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں، پولرائزیشن ختم کرکے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،ہماری پہلی چوائس جماعت اسلامی کیساتھ ملکر چلنا ہے،کراچی نے مینڈیٹ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو دیا ہے،دونوں جماعتوں کو ملکرشہر کے مسائل کو حل کرنا چاہیے،اگرجماعت اسلامی میئر کیلئے دوسری جماعتوں سے بات کررہی ہے تو یہ ان کا حق ہے،

ن لیگ کے رہنما شاہ محمد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ بات چیت چل رہی ہے،کراچی کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی کیساتھ ملکرچلیں گے،میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا اس پر اتفاق ہو گیا ہے،

کراچی کے مسائل کیلئے شہری حکومت کون بنائے گا؟ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے بعد توڑ جوڑ،بات چیت، ملاقاتوں کے سلسلے جاری،پیپلز پارٹی 93 جماعت اسلامی 86 اور پی ٹی آئی کی 40 سیٹیں ہیں، میئر کراچی بننے کیلئے 2بڑی جماعتوں کا اتحاد لازمی ہے کیا پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر میئر کراچی لائے گی ؟کیا پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے میئر پر راضی ہوجائے گی؟ کیا جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے میئر پر راضی ہوجائے گی ؟ کیا جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرے گی ؟ یا پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کراچی میں حکومت بنائے گی؟ اگر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے تو ایم کیو ایم کا رد عمل کیا ہوگا ؟ دو بڑی پارٹی نہ ملیں تو کیا کوئی سرپرائز آئے گا؟ اب کیا ہوگا ؟ کیا توڑ جوڑ ہوگا ؟ کراچی کا کپتان کون ہوگا ؟ سب کی نظریں کراچی پر…کون بنے گا کراچی کا کپتان؟

،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

 پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

Leave a reply