ہار مونز کے عدم توازن سے انسان میں بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ مستقبل میں کئی بیماریوں کا سبب بن جاتے ہیں لیکن ہار مونز کے نظام میں عدم توازن کب پیدا ہوتا ہے یا پھر ان سے کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور ان کا علاج کیسے ممکن ہے اس حوالے سے بہت کم خواتین آ گاہ ہوتی ہیں
در اصل ہمارے معاشرے میں پلے سیسٹک اووریز سینڈروم کی بیماری عام ہے اور اس کا مطلب ہار مون کی خرابی ہے اس کی وجوہات پر نظر ڈالی جائے توسب سے بڑی وجہ غذا ہے یہ بیماری ایک غذائی بگاڑاس وجہ سے بھی ہے کیونکہ ہم وہی نظر آتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں غذا ہی ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی سے بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں
ہمارے ہاں لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں اور مرغن غذائیں زیادہ استعمال کرتی ہیں جس کے بعد ورزش تک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتیں
یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد لڑکیوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے اور ساتھ ہی کیلشیئم کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے اگر آج کل کے حساب سے دیکھیں تو اس ضمن میں میتھی بہترین غذا ہے لڑکیوں کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے لڑکیوں کو چاہیے کہ میتھی کی سبزی کھا لیں یا پھر اس کا قہوہ بنا کر پی لیں
چاہے کسی بھی قسم کے ہار مونز میں عدم توازن ہو یہاں تک کہ ان کی وجہ سے مخصوص ایام میں بے قاعدگی ہی کیوں نہ ہو تو ایسی صورت میں لڑکیوں کو چاہیے کہ بینگن کا استعمال زیادہ کریں یا پھر جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں
کچی لہسن اور پیاز کا استعمال بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے انتہائی مفید
ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کے لیے جامن کے بیج اور میتھی دانہ پیس کر اور اس کا قہوہ بنا کر پی لیں ایسی چیزوں کو جوس کی شکل میں پینے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے
اور اگر ایسا نہ کر سکیں تو پھانک کر پانی بھی پی سکتی ہیں۔اس کے علاوہ غذا کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کرنا بھی ضروری ہے اگر چہل قدمی تھوڑی تیز رفتاری کے ساتھ کی جائے تو اس سے چربی بھی جلتی ہے
آپ کو چاہیے کہ نظامِ ہضم کو تیز بنانے کے لیے دن کے مختلف حصوں میں تھوڑا تھوڑا کھائیں۔ کثر لڑکیاں شکایت کرتی ہیں کہ میں تو کچھ نہیں کھاتی اس کے باوجود میرے وزن میں اضافہ ہو رہا ہے
یہ حقیقت بھی ہے کہ وہ واقعی کچھ نہیں کھاتیں لیکن اس نہ کھانے کہ وجہ سے ان میں آئرن کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کے باعث ان کا جگر چربی بنانے لگتا ہے لہٰذا کھانا کبھی بھی مت چھوڑیں اپنی غذا بھر پور لیںساتھ میں ورزش ضرور کریں