پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کے لیئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحالی آپریشنز اور طبی امداد کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہے

پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی امداد کی فراہمی اور بحالی کی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو رہائش، طبی سہولیات، خوراک اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے قائم کردہ میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس سیلاب متاثرین میں بڑے پیمانے پر پھیلنے والی پانی سے پیدا شدہ بیماریوں جیسے کہ گیسٹرو، ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور پیچش کی تشخیص کے عمل میں شبانہ روز مصروف ہیں۔ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ نے ضرورت مند خاندانوں میں 17960 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 250 پانی کی بوتلیں اور 1730 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے۔ مزید برآں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 1407 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

Shares: