پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا نعمان اعجاز

0
66

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا ۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے مزاحیہ انداز میں موجودہ دور کے لوگوں کے رویوں کو تنقید کا نشانہ بنایا-
https://www.instagram.com/p/CDremUQJCDY/?igshid=1qqql83be9slg
اداکار نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔

نعمان اعجازنے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میں خود بھی پاگل ہوں۔

اداکار کے اس مزاحیہ کیپشن سے جہاں مداح محظوظ ہورہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔


نعمان اعجاز انسٹاگرام اسکرین شاٹس
ڈر سی جاتی ہے صلہ میں نعمان اعجاز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نعمان اعجاز کے کیپشن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کیپشن بہترین ہے- جبکہ اداکارہ میرا جی نے لکھا کہ وہ نعمان اعجاز کے کیپشن سے اتفاق کرتی ہیں جبکہ ملیحہ رحمان نے بھی تعریفی انداز میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیا کیپشن ہے-

نعمان اعجاز انسٹاگرام اسکرین شا

زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

یوٹیوب پر قرآنی سورتوں اور آیتوں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود

Leave a reply