لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی
عدالت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے ماہرین کی رائے لینے کی ہدایات دے دیں عدالت نے اسموگ کے خلاف بنائے گئے اسکواڈ کو فوری گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا ،ممبر عدالتی کمیشن نے کہا کہ 26کلومیٹر اورنج لائن ٹرین کے لیے صرف 5مالی تعینات ہیں اسکول کالجز اور یونیورسٹیز بسوں کو فٹنسسرٹیفکیٹ لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں ،لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے اسموگ ختم کرنے کے حوالے سے خدمات لی جائیں ،فیصل آباد یونیورسٹی نے بڑا کام کیا ہائی لائٹ نہیں کیا گیا الیکٹرک پبلک بسیں چلوانے کی ضرورت ہے ،پیسہ تو لگتا ہے مگر ماحول آلودہ نہیں ہوتا بھارت میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں لاہور میں رکشہ اور موٹرسائیکلیں الیکٹرک سسٹم پر لیکر آنے کی ضرورت ہے کمیشن موٹر سائیکل اور رکشہ کمپنیوں کو طلب کرے، پوچھے وہ اس پر کام کیوں نہیں کررہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ
پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت
دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ نے دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد باقیات (مڈھوں،پرالی وغیرہ) کو آ گ لگانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے۔سموگ کے باعث انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ کاشتکاردھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں ۔ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے روٹاویٹر مشین استعمال کریں مزید براں کاشتکار دھان کی مشینی کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریافی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کی باقیات کی آگ لگانا ایک غیر قانونی عمل ہےاور ایسے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟
مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ