پیسوں کا لین دین ،گھر والوں سے ناراضگی، گھر سے بھاگنے کی آخر وجہ کیا تھی؟

0
41

انویسٹی گیشن پولیس غازی آباد/ مغویان بازیاب کر لے گئے ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے
24سالہ شکیل اور 22سالہ اریج کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ارشد زاہد ںمنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مغوی شکیل مونگ پھلی کا کاروبار کرتا ہے جس کا کاروباری لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا،

70لاکھ روپے کی رقم ادا نہ کرنے کی رنجش پردوسری پارٹی شکیل کواپنے ساتھ لے گئی تھی،
مغویہ اریج گھر والوں سے ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی تھی، مغویان کے ورثاء نے تھانہ غازی آباد میں ان کے اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے،

انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مغویان کو بازیاب کروایا،
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے مغویان کی بحفاظت بازیابی پرغازی آباد پولیس ٹیم کو شاباش دی

Leave a reply