پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین کا اپنے ملازمین کو وائس مسیج ،ملازمین کے لئے دِل ھلا دینے والی گفتگو،سنیں ضرورمگردل تھام کر

0
44

لاہور:پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین کا اپنے ملازمین کو وائس مسیج ،ملازمین کے لئے دِل ھلا دینے والی گفتگو،سن کردل تھام کر رکھیئے ،باغی ٹی وی کے مطابق آج پاکستان کے ایک بہت بڑے بزنس مین کے وائس میسج نے وہ گفتگوکردی کہ جس کو سننے کے بعد دل کو شاید سکون نہ مل سکے

باغی ٹی وی کے مطابق اس وائس میسج میں پاکستان کےمشہوربزنس مین جس طرح آنے والے دنوں‌کے بارے میں ڈرارہے ہیں وہ واقعی بڑی تکلیف دہ صورت حال ہے، اس بزنس مین کی گفتگوسے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کے چند بڑے کاروباری لوگوں میں شامل ہیں

اس وائس میسج میں یہ معروف تاجریہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ صورت حال بہت بگڑگئی ہے، لاک ڈاون رکے گا نہیں بلکہ یہ آگے بھی جائے گا، حالات بہت مشکل ترین ہوجائیں گے ، تو ان حالات میں میرے لیے ممکن نہیں‌ ہے کہ میں تنخواہیں دے سکوں

وہ اپنے وائس میسج میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ میں‌ اس مہینے کی تنخواہیں دے رہا ہوں اس کے بعد میرے پاس تنخواہیں دینے کے لیے کوئی پیسے نہیں‌ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ میں تنخواہوں کی جگہ اے سی اورفریجیں تو دے سکتا ہوں لیکن میرے پاس کیش نہیں ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اس وائس میسج سے تو یہ پتہ چلتا ہےکہ مذکورہ بزنس مین کا پاکستان میں الیکٹرانکس مصنوعات کا بہت بڑا کاروبارہے لیکن کرونا کی وجہ سے فیکٹریوں اورکارخانوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے یہ بزنس مین بھی اب خسارے میں چلے گئے ہیں اوران کے پاس اب کسی کو دینےکے لیے کچھ نہیں‌، وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ یہ لاک ڈاون اپریل کے مہینے میں بھی جاری رہے گا

باغی ٹی وی کےمطا بق جس طرح یہ بزنس مین اپنے ورکروں کو کہتے ہیں کہ میں آپ کو تنخواہ دوں تو وہ دو ، تین ماہ کےلیے راشن جمع کرلیں اورجہاں وہ دوروٹیاں کھاتے ہیں وہاں وہ ایک روٹی کھا کرگزارہ کریں کل کو یہ وقت آزمائش طویل ہوگیا تو پھراپنے آپ کو بچانےکے لیے سوائے ان چند چیزوں کے کچھ نہیں ہوگا ،

باغی ٹی وی کے مطابق اس وائس میسج کے بعد صورت حال بڑی تکلیف دہ محسوس ہوتی ہے ، اسی لیے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو چاہیے کے وہ کوئی نہ کوئی عمل تاجروں آور کاروباری حضرات کے لئے کوئی اچھا عمل طے کریں تاکہ بزنس مین بھی بچ سکیں اورمزدور بھی سکون کا سانس لے سکے

Leave a reply