پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور فراڈ کیس،مالک کی ضمانت منظور

پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے مالک پر چھ ارب روپے کے فراڈ کا الزام تھا
0
50
supreme

سپریم کورٹ، پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سوسائٹی کے مالک سابق سینیٹر عمار احمد خان کی درخواست ضمانت پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے عمار علی خان کو ضمانت دینے پر اعتراض نہیں کیا، معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں نیب ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ نیب کی زیر نگرانی پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کا معاہدہ ہو چکا ہے،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ برا وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے، بد اعتمادی کا اظہار نہ کریں، ٹیکس ادا کرنے والے کو سزا نہیں ملنی چاہیے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے مالک پر چھ ارب روپے کے فراڈ کا الزام تھا

پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی حکام کیجانب سے سوسائٹی کے فیز-1 میں مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ تعمیرات جاری ہونیکی شکایات ہیں ، فیز-2 میں ایل ڈی اے سے ابتدائی اجازت کے بغیر تعمیرات کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، انتظامیہ نے 150 فٹ کی مرکزی سڑک کو 100 فٹ تک محدود کردیا جبکہ50 فٹ پر مبینہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات کی بھی شکایات تھیں

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Leave a reply