آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیاہے، اسی طرح وہ رینجرز ہیڈکوارٹرز بھی گئے اور جوانوں سے ملاقات کی،
COAS visited HQs Lahore Corps & Pakistan Rangers Punjab. Briefed on border situation & operational preparedness. “CT operations have made Pakistan Army battle hardened. I am proud of my officers & soldiers who have lived up to the expectations of nation. We stay steadfast”, COAS. pic.twitter.com/4DYsEIO1fC
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 31, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس دورہ کے دوران انہیں سرحدی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھےاپنےجوانوں اورافسران پرفخرہے، انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو بہترین جنگجو فوج بنادیا ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے افواج پاکستان کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے جوان قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ہم پرعزم رہیں گے اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ثابت قدم ہے، دہشتگردی کےخلاف آپریشنزنےپاک فوج کوجنگ کےلیےسخت فوج بنادیاہے،