پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ن لیگی کارکن کو سزا سنا دی گئی

0
42

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کا معاملہ،زاہد ممتاز کو 4 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمزراولپنڈی نے مقدمہ 2016 میں درج کیا تھا،مجرم پرسوشل میڈیا پرریاست اور پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنےکا الزام ثابت ہوا،مجرم کیخلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے سیکشن 9 اور 10 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،

سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے ملزم زاہد ممتاز کو سوشل میڈیا پہ ریاست اور پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے پر 4 سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ذرائع کے مطابق زاہد ممتاز مسلم لیگ ن کا کارکن ہے، سوشل میڈیا پر اس کی گرفتاری کے بعد مریم نواز سے درخواست کی گئی تھی کہ زاہد ممتاز کے لئے مدد کی جائے لیکن ن لیگ نے زاہد ممتاز کی کوئی مدد نہیں کی.

Leave a reply