پاک فوج کا چترال گولن کے سیلاب متاثرہ علاقوں‌ میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری

0
33

پاک فوج کی طرف سے چترال، گولین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج چترال اور گولن میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے، چترال ،گولن کی متاثرہ آبادی کو ہیلی کاپٹرز سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے،

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ٹینٹ اور راشن فراہم کیا گیا ہے، میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں، واضح رہے کہ چترال، گولن میں‌ سیلاب کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے. چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں اسلام آباد یونیورسٹی کے9 طلبا بھی جنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلیشیئر پھٹنے کے بعد سے پھنسےسیاح تاحال محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کچھ سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، تاہم دیگر سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلد نکال لیا جائے گا۔

Leave a reply