مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،پاک فوج کا ہیلی سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،پاک فوج کا ہیلی سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف
مارگلہ ہلز پر تلہاڑکے مقام پر شدید آتشزدگی ہوئی ہے

تیز ہواوں کے باعث آگ منال تک پھیل گئی ضلعی انتظامیہ اورسی ڈی اے کے 100 سے زائد اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ مارگلہ ہلز کی آبادیوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے سی ڈی اے نے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا،ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دامن کوہ اور پیر سوہاوہ جانے والا راستہ بند کردیا گیا، پبلک سیفٹی کی وجہ سے راستہ بند کیا گیا ہے ،

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق منال کے قریب مارگلہ ہلز میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر سول انتظامیہ کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،پاک فوج کے جوان بھی آگ بجھانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپایا سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹ پر لگی آگ پر قابوپا لیا گیا سی ڈی اے حکام نے کہا کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،آگ سے گرین بیلٹ پر درجنوں درخت اور پودے جل گئے

پاکستان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان سمیت کئی جنگلات میں آئے دنوں آگ لگنے کے واقعات ہو چکے،سماہنی آزادکشمیر میں بھی جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے

Comments are closed.