آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر میاں عبداللہ شہید

دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری
0
48
major abdullah

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوان میجر میاں عبداللہ شہید ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کے خلاف پانچ اور چھ جولائی کی رات آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں اور جوانوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کی قیادت کرنیوالے میجر میاں عبداللہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر میاں عبداللہ کی عمر 33 برس تھی اور وہ کوہاٹ کے رہائشی تھے، آپریشن کے نتیجے میں تین دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں میجر میان عبداللہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے،آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں صوبیدار صاحب خان نائیک محمد ابراہیم اور جہانگیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے،اور کہا ہے کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں ہوگا، دھرتی ماں کے دشمنوں کے ناپاک وجود کا خاتمہ ہوکر رہے گا،وطن دشمنوں کے خاتمے کی جنگ میں قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ ہے ،دھرتی کو دہشت گردوں سے ایسے پاک کیا جائے گاجیسے سوات کو دہشت گردوں سے پاک کیا تھا ،آصف علی زرداری نے میجر میان عبداللہ شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے3 جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا۔شہداء نے قوم کے بہتر کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

Leave a reply