پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشتگرد ہلاک، ایک زندہ گرفتار

0
33

پاک فوج کا آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشتگرد ہلاک، ایک زندہ گرفتار

باغی ٹی و ی : پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں کامیاب آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ پکڑ لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں ہی سیکیورٹی فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن بھی خفیہ معلومات پر بویا کے علاقے میں کیا تھا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں، مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

Leave a reply