بلوچستان زلزلہ،پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ

بلوچستان زلزلہ،پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ
پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہو گئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو ٹیم کوئٹہ سے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہرنائی جائیگی،اربن ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم امداد سرگرمیوں میں حصہ لے گی،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے-آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ضلع ہرنائی کی زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور پناہ گاہیں منتقل کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ‏آرمی ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف نے طبی سہولتیں فراہم کیں،طبی سہولتوں کیلئے شہری انتظامیہ نے بھی معاونت کی 9 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا-

صدر عارف علوی نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے،زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں امید ہے صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے متاثرین کی فوری مدد یقینی بنائیں گے،

‏وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ،نقصان اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی ہے،‏وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی طلب کی ہے،ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کردی ہے، زلزلہ میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بلوچستان میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے، شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے،‏وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے، پیپلز پارٹی کے چیئرمیین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت زخمیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، ‏وفاقی اور بلوچستان حکومت جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ ادا کرے، بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‏وفاق اور بلوچستان حکومت زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں،زخمیوں کے بہتر علاج پر توجہ دی جائے،وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ملبے تلے پھنسے افراد کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے بلوچستان حکومت زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کی ہرممکن مدد کرے گی، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،زخموں کو سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین کی دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متعلقہ اداروں کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں آنےوالے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔او زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخموں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بلوچستان میں زلزلہ سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سراج الحق نے زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکار زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں ، زلزلہ متاثرین کے لیے میڈیکل و امدادی ریلیف کیمپ لگائے جائیں

دوسری جانب بلوچستان زلزلہ،متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی اسسٹنٹ کے لیے وزیراعلیٰ سیل قائم کر دیا گیا،چیف سیکریٹری آفس، پی ڈی ایم اے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چیف منسٹر سیل کی نگرانی کر رہے ہیں بلوچستان زلزلےسےمتعلق پی ڈی ایم اےکی ہیلپ لائن111400400-081پررابطہ کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان زلزلہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے،سول آرمڈ فورسز متاثرین کی مدد کررہی ہیں

بلوچستان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ہرنائی سے 10زخمیوں کوہیلی کاپٹر کےذریعے کوئٹہ پہنچا دیاگیا ہرنائی سےکوئٹہ منتقل کیے جانے والے زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی زخمیوں میں بچے ،خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہےہرنائی میں زلزلے کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ہرنائی میں زلزلے کے باعث سول اسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

بلوچستان:ہرنائی زلزلے میں شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

بلوچستان: زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی 15 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی

‏پاک فوج کے دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے-

Comments are closed.