پاک فوج کیخلاف بولنے والے شرپسندوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سوشل میڈیا ٹیموں کی جانب سے پاک فوج اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کی گئی جس کے بعد پاکستان کے شہری کئی علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا
پاک فوج کے حق میں بنوں، مردان، مانسہرہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے، شرکا پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ شرکاء نے پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا،
پاک فوج کے حق میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بنوں میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے، شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہی ہماری محافظ ہے خیبر سے کراچی تک ہم سب کی محافظ پاک فوج ہے۔
سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف جاری منظم مہم پر شدید عوامی ردعمل، موسیٰ خیل کے علا قے راشام کے مقامی لوگوں نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا
پاکستان آرمی زندہ باد موومنٹ کی جانب سے ژوب پریس کلب میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے اور ان پر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے، شرکاء پاک فوج کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کی
ایک طرف پاکستانی پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکلے تو دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شہریوں نے پاک فوج کی حمایت میں ٹویٹس کیں، ضلع خیبر کے لنڈی کوتل پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین اور نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار سے آگاہ رہنا چاہیے اور ملٹری پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ دوسری جانب جے یو آئی س کے مرکزی رہنما پیر محمد اکبر ساقی نے سیاسی شخصیات کی طرف سے پاک فوج اور اسکے اعلیٰ قیادت کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنے کی کوششوں اور ایسے متنازعہ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ہمیں اپنا ملک عزیز ہے تمام دیگر معاملات ثانوی حیثیت رکھتے ہیں مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیکر اس ملک کی حفاظت کی ہے جس پر ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔مسلح افواج پاکستان کی یکجہتی کی علامت اور دفاع وطن کی ضامن ہیں، اگر افواج پاکستان آئین کے ساتھ کھڑے ہونے اور دستوری طور پر ملک کو چلانے کیلئے خود کو کسی بھی غیر آئینی اور غیر دستوری کاموں سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو سیاستدانوں کو اس چیز پر انکا ساتھ دینا چاہیے
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری
عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات
موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ