پاک بحریہ کی صلاحیتوں سے بھرپور جنگی مشقیں”مشق رباط” جاری
پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے. ، مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے. جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے،مشق میں پاک بحریہ کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے – جنگی مشق کے انعقاد کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا – ترجمان پنیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا – پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے- دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔