کراچی میں پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا ہے، آپریشن اورماڑہ کے قریب کنڈملیر کے سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران شراب کی 5400 بوتلیں ضبط کی گئیں ہیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70.5 ملین روپے ہے، منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے.
پاکستان میں بحری راستے سے بڑی تعداد میں منشیات منتقل کی جاتی ہیں، سمگلر بحری راستے سے بیرون ملک سے منشیات لاتے ہیں، جس کو پاکستان میں بیچا جاتا ہے، کسٹمز حکام اور پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کر کے بھاری تعداد میں منشیات کو قبضہ میں لے لیا ہے، ضبط کی گئی اشیاء میں شراب بھی شامل ہے.