باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ ہے.
پاکستان کا اگلا میچ بھارت کے ساتھ مانچسٹر میں اتوار کو ہونے والا ہے، 2 میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر اور سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مشکل ہوتا جارہا ہے۔

بھارت کےخلاف میچ میں فتح بہت ضروری ہے لیکن بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے، مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری اور برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے جو ورلڈ کپ کے بڑے میچ کو خراب کر سکتی ہے.
ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کو دیکھنے کے خواہشمند لاکھوں شائقین میں سے چند ہزار خوش نصیب ہی ٹکٹ حاصل کرپائے ہیں، اتوار کو دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد ہوگی بلیک میں ٹکٹ چار گنا قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں مگر ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہشمند بڑی چاہ سے جیب پر اضافی بوجھ برداشت کرنے کو تیار ہیں اور بارش کی مداخلت نہ ہونے کی دعا بھی کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم گزشتہ روز مانچسٹر پہنچ گئی تھی، آج پریکٹس سیشن میں قومی ٹیم اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرے گی، شاداب خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی. کینگروز کے خلاف بھی شاداب کو نہ کھلانے کا نقصان سب کے سامنے ہے. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے.

Shares: