پاک فضائیہ میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی تعیناتی
ایئر وائس مارشل طارق ضیاء کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ایئر فورس) مقرر کردیا گیا۔ تقرری عصرحاضر کے جنگی منظر نامے اور جیواسٹریٹجک تبدیلیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کی اسٹریٹجک تنظیم نو کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
ائیر وائس مارشل طارق ضیاء نے جون 1990 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ، ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ وہ ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈر ائیر فورس اسٹریٹیجک کمانڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل وارفیئر اینڈ اسٹریٹیجی کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ پی اے ایف ایئر وار کالج، فیصل اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انکی شاندار اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ
@MumtaazAwan
عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ