بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا،ترجمان دفتر خارجہ

0
71

بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا،ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےثبوت فراہم کیےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ بنائے واہگہ کے راستے گندم کی ترسیل کیلئے بھارتی ناظم الامور کو مطلع کر دیا گیا ،بھارت نے ایف 16 گرانے کا جھوٹا ڈرامہ کر کے پائلٹ کو ایوارڈ دیا،بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ میں بھارتی قابض افواج نے 35 کشمیریوں کو شہید کیا ،سری نگر میں 24 نومبر کو جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں پاکستان نے ستمبر میں ڈوزیئر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے ہین ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یک طرفہ ہیں.ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رویہ کو مسترد کرتے ہیں ۔بھارت کی جانب سے افغانستان کو بھیجی جانے والی گندم پر وزیر اعظم آفس کا بیان واضح ہے ۔واضح کہا گیا کہ ہم اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادپرافغانستان کی مددجاری رکھے گا،پاکستان نے 4سی 130 افغانستان میں امداد بھجوائی ہے،امداد میں خوراک ٹینٹس اور ادویات شامل ہیں،

واضح رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کے لئے بھارت کے لئے راہداری کھولی ہے، بھارت سے امداد بذریعہ پاکستان افغانستان جائے گی،،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیر اعظم نے افغانستان کے لیے بھارت کی طرف سے 50؍ ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم جو کہ پاکستان سے گزر کر جانی ہے کی راہداری کی اجازت دی۔ گزشتہ ماہ افغانستان کے حوالہ سے ایک اجلاس کے دوران بھارتی حکام نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں بھارت نے طالبان کو فوری مدد کی پیشکش کی تھی، بھارت کی جانب سے طالبان حکومت کی یہ پہلی مدد ہو گی جو بذریعہ پاکستان افغانستان بھجوائی جائے گی،اس سے پہلے پاکستان ایران، متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں رسد اور طبی سپلائی بھیجی ہیں۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

@MumtaazAwan

طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع

Leave a reply