ہندو وں کا مذہبی تہوار ‘کرشنا جنم اشٹمی’ کو یکجہتی کشمیر سے منسوب

0
49

لاہور : پاکستان کا ہر طبقہ کشمیر یوں کے آزادی کے لیے متحرک ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان کی ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف نے مذہبی تہوار ‘کرشنا جنم اشٹمی’ کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیشن کمار واکوانی نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ اعلان کیا۔

پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیشن کمار واکوانی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ سرحد کے اُس پار لوگوں کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، میں دنیا کے ان تمام ممالک جو پاکستان میں معمولی سے انسانی حقوق کے واقعات کو اجاگر کرتے ہیں، انہیں اور خاص طور پر بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ آئیں صادق آباد، ضلع رحیم یار خان میں اور دیکھیں کہ ہندو برادری کس طرح اپنا تہوار کرشنا جنم اشٹمی کو مناتی ہے’۔

Leave a reply