پاکستان ہمیشہ مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا، چینی سفیر
پاکستان ہمیشہ مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا، چینی سفیر
باغی ٹی و ی : چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پاکستان کا ہمیشہ مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور اداروں کی کوششوں سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
یاؤجنگ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت چین کے لئے پاکستان کی مدد اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین محمد افضل نے کہا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔
واضح رہے کہ چین کے تعاون سے بننے والے سی پیک کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد خطے کی مضبوط معاشی قوت بن کرابھرے گا:سی پیک سے نہ صرف پاکستان میں خوشحالی آئے گی بلکہ پورا خطہ بھی مستفید ہوگا ، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 10وفاقی وزرا، سیکریٹریز نے شرکت کی.