پاکستان ایران بارڈر پر بازار چے تجارت کیلئے تیار

0
36
bazar

پاکستان ایران بارڈر پر بازار چے تجارت کیلئے تیار ،پاک ایران بارڈر بازارچے پرباقاعدہ کام 7اپریل کوشروع ہوجائےگا ۔

پاکستان ایران بارڈر پر بازار چے تجارت کیلئے تیار ،پاک ایران بارڈر بازارچے پرباقاعدہ کام 7اپریل کوشروع ہوجائےگا ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چئیرمین ایف بی آر نے ملاقات کی۔چئیرمین سینیٹ نے ایف بی آر کی جانب بازارچے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے تحفظ کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں۔تفتان کے قریب بازارچے کا قیام تمام اسٹیک ہولڈرز کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بازارچے کے قیام کیلئے آرمی چیف اور نیشنل لاجسٹک سیل کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں،بازارچے کے قیام سے مقامی تاجروں کو سہولت اور بارڈر ٹریڈ بہتر ہوگی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی جلد ایف بی آر ٹیم کے ہمراہ بازارچے بارڈر کا دورہ کرینگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا

علاوہ ازیں چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے شہریار شمس ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی سربراہی میں اقلیتی حقوق کیلئے قومی لابنگ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی-چئیرمین سینیٹ نے وفد کو اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی-

وفد نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹہ اورسینیٹ میں اقلیتوں کی سیٹ بڑھانے، اقلیتوں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دینے اور سینیٹری ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی-چئیرمین سینیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور دین اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتاہے-اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹے کے حوالے سے معاملات سینیٹ میں زیر بحث ہیں –

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے کوٹے کے حوالے سے بحث کیلئے موشن اور توجہ دلاوُ نوٹس لے کر آئیں گے-اقلیتوں کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے سینیٹر لیاقت خان ترکئی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے-ان کے ساتھ ملکر پاکستان کے کچھ علاقوں کا وزٹ پلان کر کے اقلیتوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکے-بحث کیلئے چئیرمین سینیٹ نے وفد کی گزارشات پارلیمانی کمیٹی برائے اقلیتی حقوق کو بھجوا دیں –

Leave a reply