پاکستان اور جرمنی کا ہنرمند افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہنر مند افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں.

پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر آج دستخط کیے گئے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور جرمن سفیر سٹیفن زوٹونگ، مینیجنگ ڈائیریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز نے بالترتیب اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کی جانب سےمذکورہ ایل او آئی پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہنر مند افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنا اور ملازمتوں میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا چھٹا بڑا ملک ہونے کے ناطے اس حوالے سے بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے، جبکہ جرمنی کو مہمان نوازی، صحت، تعمیرات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبہ جات میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔
مزید یہ پڑھیں؛
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
اس ضمن میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی اس ایل او آئی پر عمل درآمد کے لیے مستقبل کے رہنما خطوط وضع کرنے اور ان پر عمل درآمد کی مد میں تعاون کریں گے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ایل او آئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.