
اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے3 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں.
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں. طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے الگ الگ حادثات ہوئے ہیں۔
اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستان ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہو گئیں۔ ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ سے تھا، ان کی فیملی نے شاہدہ رضا کی موت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اپنی ہاکی پلیئر کے انتقال پر تعزیت کیا گیا ہے۔ کوچ غلام عباس نے شاہدہ رضا کے حوالے سے بتایا کہ وہ پہلے ہاکی کھیلتی تھیں پھر پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ رہیں، روزگار کیلئے وہ بیرون ملک جانا چاہتی تھیں، شاہدہ رضا نے قومی ویمن ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
مزید یہ پڑھیں؛
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے تھے اور کئی لاپتہ ہیں۔