پاکستان میں رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز ہو گیا، براہ راست دیکھنے سے گریز کریں
پاکستان میں رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز ہو گیا، براہ راست دیکھنے سے گریز کریں
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہیں، سورج گرہن صبح کا آغاز گوادر سے صبح 9 بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ جس کے بعد اب ملک بھر میں سورج گرہن شروع ہو چکا ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر34 منٹ پر یہ ختم ہوگا۔ مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 50 منٹ کا ہو گا۔ ایک بجے سورج گرہن ختم ہونا شروع ہو گا۔
بیشتر شہروں میں سورج گرہن سے دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بھی بنے گا۔
پاکستان میں رواں برس کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔
رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگ گیا، ماہرین کہتے ہیں سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے سے آنکھیں متاثر ہو سکتی ہیں، سال کا طویل ترین دن 21 جون اور ساتھ ہی پہلا سورج گرہن بھی، دنیا بھر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سورج گرہن با آسانی دیکھا جا سکے گا۔ اسی لیے رنگ آف فاٗر دیکھنے کے لیے شہری بھی بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست یا ایکسرے فلم کے ذریعے دیکھنا آپ کی آنکھوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلا جائے، گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشوں کو دیکھنے سے بھی گریز کریں کیوں کہ سورج کی شعاعیں شیشوں سے منعکس ہوکر آپ کی آنکھ کو متاثر کرسکتی ہیں۔
طبی ماہرین نے ہدایت دی ہےکہ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے مخصوص حفاظتی چشمے کے ذریعے دیکھا جائے، کیمرے کےلیے بھی خصوصی طور پر تیارکردہ فلٹر کا استعمال کیا جائے۔