پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری 29 اگست کو متوقع

0
55

پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری 29 اگست کو متوقع

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کیلئے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری پیر 29 اگست کو متوقع ہے، ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی بنیاد پر قرض پروگرام کا حجم چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر سات ارب ڈالر کیئے جانے اور پروگرام میں جون دو ہزار تئیس تک توسیع بھی متوقع ہے ۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے جاری کیلنڈر کے مطابق: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالر کے اجراء کی منظوری29اگست کو متوقع ہوپائے گی

ذرائع کے مطابق: 7ویں، 8 ویں اقتصادی جائزے کی بنیاد پر قرض پروگرام میں توسیع کا بھی امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈز کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے پر غور کیا جائے گا۔
قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکا ہے۔ البتہ حکومت نے بعض کارکردگی اہداف پر چھوٹ کی درخواست کر رکھی ہے جن کا تعلق زرمبادلہ ذخائر کے اہداف، مانیٹری پالیسی اور بنیادی خسارے سے ہے۔

سابقہ حکومت کی طرف سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت بعض شعبوں کو دی جانے سبسڈی کی وجہ سے بجٹ خسارہ ہدف سے کئی گنا تجاوز کر گیا تھا۔ اور پاکستان چھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت اب تک تین ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے جبکہ مزید ایک اعشاریہ ایک سات کی قسط کا اجراء ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس کے بعد متوقع ہو پائے گی۔
آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ زخائر میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلے ایک سال کے دوران مزید تقریبا تین ارب ڈالر بھی مل سکیں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بہت جلد قرض مل جائے گا.

Leave a reply