چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے. وزیر خزانہ

0
80
ishaq dar

پاکستان کیلئے چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے. وزیر خزانہ

پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی۔


وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب چینی صدر شی جنگ پنگ 20مارچ کو روس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے جمعہ کو ٹویٹ میں بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دوعت پر چینی صدر 20 تا 22مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے،چینی صدر کا دورہ روس دوستی ،تعاون اور امن کا ٹرپ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کسی تصادم، اتحاد اور کسی بھی تیسرے فریق کو نشانہ بنائے بغیر بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔دوسری جانب روسی حکومت نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ روس کے دوران روس اور چین کے درمیان جامع شراکت داری کے تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کریملن کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی امور میں روس اور چینی تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی اور کئی اہم دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کی متوقع ہیں ۔

Leave a reply