پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر 34 ممبران پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی :لندن: پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے کا معاملہ، 34 ممبران پارلیمنٹ وزیراعظم کو خط لکھ دیا .
ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو لکھا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے کی وجہ سے برطانوی شہری متاثر ہوں گے۔
برطانیہ میں گیارہ لاکھ سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں۔پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے کا واضح جواز نہیں دیا گیا۔ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے کے طریق کار پر شدید تحفظات ہیں۔ پاکستان میں انفیکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے۔
پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے بہت کم ہے جو ریڈ لسٹ پر نہیں۔ بتایا جائے کہ کن شواہد کی بنیاد پر پاکستان اور بنگلہ دیش کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔ ریڈ لسٹ میں ڈالنے اور نکالنے کا طریق کار بھی بتایا جائے۔ بتایا جائے کہ ریڈ لسٹ کا دوبارہ جائزہ کب لیا جائے گا۔۔