پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آبی وسائل کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 12 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے، دو میگا ڈیم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام شروع کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، انرجی سیکیورٹی کے لیے ماحول دوست ہائیڈرو پاور منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس اولین ملکوں میں ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی اور اربوں روپے کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ہی ایک اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے، پاکستان کو مستقل ترقی کیلئے پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
ارشد شریف کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،ارشد شریف اور اسکے ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے بند کئے گئے روڈ پرنہ رکے
پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی
کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

Shares: