پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 سیریزمیں جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کردیا ہے اور کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔ بسمہ معروف اور سدرہ امین نے 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ تاہم جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 144 رنزبناسکی اور اسے 6 رنز سے شکست ہوئی ہے.
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 سیریزمیں جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کردیا, کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔ بسمہ معروف اور سدرہ امین نے 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں مہمان… pic.twitter.com/gAB6vhttWz
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) September 4, 2023
کپتان لاورا ولوارڈ 72 رنزبناکرنمایاں رہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلی مرتبہ کلین سوئپ کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
دوسری جانب ایشیا کپ 2023 میں موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور بھارت کا اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ 10ستمبرکو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےکولمبو میں میچ متاثر ہونےکاخدشہ ہے جبکہ اس سے قبل پالی کیلے میں بھی بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ نہیں ہوسکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔