پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا

0
40

اسلام آباد(محمداویس)پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا ہے ، ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا ہے ،مسافرکوچز نہ ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی منسوخی معمول بن گئی،ملت و سرسید ایکسپریس کے حادثے کے بعد مسافر کوچزکی کمی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

کوچز کی کمی کی وجہ سے لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کومنسوخ کیاجارہاہے جبکہ دیگر ٹرینوں میں بھی مسافر کوچز کم کردی گئیں ہیں ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے کو اس وقت مسافرکوچز کی شدید کمی کاسامنا کرناپڑرہاہے

7جون کو ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے حادثہ کے بعد ریلوے سسٹم میں اتنی کوچز بھی نہیں ہیں کہ جو گاڑیاں پہلے چل رہی تھی ان کوچلایاجاسکے وقت پر کوچز کی مرمت نہیں کی گئی جس نے اس معاملے کو مزید گمبیر بنادیاہے ریلوے کے ذرائع نے بتایاکہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والے مسافر ٹرینوں کو اس لیے منسوخ کردیا جاتاہے کہ ہم پاس مسافر کوچز ہی دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔

جناح ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس کو بار بار منسوخ کیاجارہاہے اس کے ساتھ میانوالی ایکسپریس کو بھی کوچز کی کمی کی وجہ سے بند کردیاگیاتھا جو عوامی دباؤکے بعدآدھے ریک کے ساتھ چلائی جارہی ہے جبکہ کوچز کی کمی کی وجہ سے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سے بھی کوچز اتار کر کم کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ان ٹرینوں میں شدید رش دیکھنے میں آرہاہے ۔

Leave a reply