پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی بھر پور پریکٹس، دونوں ٹیمیں کہاں رہیں سرگرم
باغی ٹی وی : پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں آج سے کراچی ٹیسٹ کے لئے پریکٹس کا آغاز کر رہی ہیں، شاہین نیشنل اسٹیڈیم جبکہ پروٹیز جم خانہ میں پریکٹس کی .
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کراچی میں کرکٹ کے رنگ بکھرنے میں چندروز باقی ہیں۔ قومی کرکٹرز نیشنل اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والا پریکٹس سیشن اتوار تک جاری رکھیں گے۔ پرویٹز بھی ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور فارم حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ افریقن ٹیم آج کراچی جیم خانہ میں پریکٹس میچ کھیلیں گے۔


دوسری جانب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں بھی جاری ہیں، دونوٹ ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کےتینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔








