پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

0
24

پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز انتہائی خراب ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 667 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گر گئی۔ جس کی وجہ سے کاروبار کو 2 گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 16,821,360 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 737,089,082 بنتی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اثرات ملک بھر کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں اور انڈیکس گزشتہ 3 ہفتے سے شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار بھی انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور اپنا سرمایہ محفوظ کر رہے ہیں۔

Leave a reply