پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

0
28

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس194پوائنٹس کی کمی سے 41186پوائنٹس پر بند ہوا، 59فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو36ارب روپے سے زائد کا نقصان ہواجبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت23.41فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا

سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس41695 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں حصص کی فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 80پوائنٹس کی کمی سے 17297پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 137پوائنٹس کی کمی سے 28976پوائنٹس پربند ہوا،مجموعی طور پر415کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 246میں کمی اور18 میں استحکام رہا

Leave a reply