پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
34

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح 800 ملین تک پہنچ گیا۔

دوران کاروبار مارکیٹ 400 پوائنٹس سے زائد بھی بڑھی، مگر اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کیے جانے کے سبب 100 انڈیکس 283 پوائنٹس کے اضافے 40 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کے ریٹ بڑھ گئے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 25 روپے میں فروخت ہوا۔

Leave a reply