پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں. کراچی میں کنگز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشنز منعقد کیے۔
پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا جس کیلئے ایک جانب جہاں ملتان میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، وہیں دیگر چار ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں، گزشتہ شب کراچی پہنچنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی جبکہ دیگر تین ٹیموں نے ہفتے کو بھرپور پریکٹس کی۔ دوپہر میں پشاور زلمی کی ٹیم نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ پر خاص توجہ دی، شام میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ساتھ نیٹس پریکٹس کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد بیٹنگ اور بولنگ پر کام کیا۔ اسلام آباد میں شاداب خان کی شادی میں شرکت کے بعد سرفراز احمد نے کراچی پہنچ کر ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ایک موقع پر وہ کراچی کنگز کے نیٹس کی جانب بھی گئے جہاں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل گانا سب ستارے ہمارے ریلیز کر دیا گیا۔
🎶Sab Sitaray Humaray🎶
HBL PSL Official Anthem 2023 l Shae Gill, Asim Azhar, & Faris Shafi
Watch full video: https://t.co/0hvFddBORC#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/kTp7YToUeJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2023
پی ایس ایل 8 کے گانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا دورانیہ 3 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔ گانے کو عاصم اظہر، شائے گل، فارس شفیع اور آئمہ بیگ نے گایا ہے. گانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹرز کو بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔








