پاکستان اورازبکستان کےمشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس کب ہوگا اعلامیہ جاری

0
43

پاکستان اورازبکستان کےمشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس کب ہوگا اعلامیہ جاری

باغی ٹی وی : پاکستان اورازبکستان کےمشترکہ ورکنگ گروپ کاازبکستان میں پہلااجلاس ہوا. مشیرتجارت عبدالرزاق داؤدکی وفدکےہمراہ ورکنگ گروپ کےاجلاس میں شرکت کی. ورکنگ گروپ کاپہلا اجلاس یکم فروری سےچارفروری تک جاری رہےگا. اجلاس میں پاکستان اورازبکستان کےدرمیان تجارت اوراقتصادی امورسےمتعلق امورکا جائزہ لیاجائےگا،

ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پرعملدرآمدسےمتعلق سہ فریقی ورکنگ گروپ کااجلاس بھی ہوگا،مشیرتجارت عبدالرزاق داؤدکی ازبکستان کےصدرشوکت میرزیوئیف سے بھی ملاقات ہوئی .دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا .

اس سے پہلے دونوں ممالک میں رابطہ ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان گہرے برادرانہ مراسم ہیں، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےلیےپر عزم ہیں۔ شاہ محمود نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا باہمی سیاسی مشاورت کا افتتاحی دور اسلام آباد میں جلد منعقد ہوگا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان میں تجارت کا حجم بڑھانے پراتفاق کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےدورہ پاکستان کی دعوت کو دہرایا، جس پر ازبک وزیر خارجہ نے وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد دورے پر آمادگی ظاہر کردی۔

افغان ٹرانزٹ ریل لنک معاہدہ کی تقریب،وزیراعظم نے کس ملک کے دورہ کا اعلان کر دیا؟

Leave a reply