انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ میں بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنا لیئے ہیں اور سات وکٹوں پر بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی جبکہ ا س سے قبل روہت شرما نے او ڈی آئی میچ میں آدھی سنچری بنا لی تھی. جبکہ اس سے قبل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رن کا ہدف دیا ، خیال رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ اب انڈٰیا کی بیٹنگ جاری ہے تاہم پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا تھا اور عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے تھے جبکہ امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس
30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز مجموعی اسکور میں صرف 36 رن کا اضافہ کرسکے اور سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ادھر ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر زیر بحث جبکہ امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے واضح رہے کہ امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر دوڑتے ہوئے آئے اور امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جبکہ اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی،کسی نے کہا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے اور خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔