پاکستان ویمن ٹیم کا ٹاس جیت باولنگ کا فیصلہ جنوبی آفریقن ٹیم کو بڑے سکور سے روکنے کی کوشش
باغی ٹی وی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے . جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے چار وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں. پاکستان کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے ناشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.دیانا بیگ نے دو کھلاڑی آوٹ کیے .
اسی طرح جنوبی آفریقہ کی جانب سے مگنون اور مرزانے کریز پر کھڑی ہیں. دس اوورز کا کھیل ہوا ہے . پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نہیں کھیل رہی ہیں . جنوبی آفریقہ کا سکوارڈ یہ ہے .
جنوبی افریقہ
1. لیزیل لی
2. لورا
3. سن لوئس
4. لارا گڈال
5. مگنون ڈو پریز
6. میرزائین کیپ
7. نادین ڈی کلرک
8. ٹریشا چیٹی (ڈبلیو کے)
9. شبنیم اسماعیل
10. تمی سیکھوکون
11. نانکولولیکو میلبہ
12. نوندومیسو شانگسی
13. تزمین انگریز
14. فائی ٹنکلیف
15. انیک بوش
بسمہ کی کی عدم شرکت پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہےکہ بسمہ معروف ٹیم کےلیےکافی اہم ہوتی ہیں لہٰذا ان کی کمی محسوس ہوگی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نےڈربن سےآن لائن پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کےخلاف سیریز کےلیےتیارہے۔ ڈیوڈ ہیمپ نےکہا کہ سیریزسےقبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے،مینزٹیم بھی جنوبی افریقا سےسیریزکھیل رہی ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ جنوبی افریقا ویمن اچھی سائیڈ ہے،ہمیں کافی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
ڈیوڈ ہیمپ نےیہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کوکہا ہےہرگیند پررن لینےاورہرگیند پر وکٹ لینےکا عزم کرو۔ اُنہوں نےکہا کہ ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے،ٹیم کی صلاحیتوں پرکسی کوشک نہیں،ہم ساتویں پوزیشن پرہیں لیکن زیادہ عرصہ اس پوزیشن پرنہیں رہنا چاہتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرکرکٹ کھیلنی ہےتوبائیو سیکیور ببل اور کورونا وائرس ایس او پی کو اپنانا ہی ہوگا۔ ڈیوڈ ہیمپ نے مزید کہا کہ عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم اچھی ہٹرز ہیں۔