سپورٹس پرسن ملک کا سربراہ لیکن فیفا کے اقدام نے سر ندامت سے جھکا دیے

0
36

سپورٹس پرسن ملک کا سربراہ لیکن فیفا کے اقدام نے سر ندامت سے جھکا دیے

باغی ٹی وی : اس بڑھ کر ہزیمت اور ندامت کا مقام کیا ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم ایک سپورٹس پرسن ہیں لیکن فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔

فیفانے پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

فیفا کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد بھی قبضہ ختم نہ کیا گیا تھا اور ڈائیلاگ کی کوشش بھی ناکام رہی تھی،واضح رہے کہ فیفا نے دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال کو معطل کیا ہے۔

قبل ازیں2017 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ معطلی کا سامنا کرنا پڑا،فیفا نے پابندی کے ساتھ ہی پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی،پابندی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا،معطلی پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر کی

Leave a reply