راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کوشکست دے دی راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 274 پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان نے دو صفر سے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی
جنوبی افریقہ نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی گلی دو وکٹیں جلد ہی گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز اور ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔
ساؤتھ افریقہ کی 258 پر ساتویں وکٹ گر گئی ،دوسری اننگز میں بھی حسن علی کی 5وکٹیں سامنے آئیں ،ٹیسٹ میچ میں حسن علی مجموعی طورپر 10وکٹیں لے چکے ہیں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف 2004 کے بعد پہلی بارٹیسٹ سیریزجیتی ہے ،حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی نے پروٹیازکی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دئیے ،شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں مجموعی طورپر5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان اس فتح کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئی ،پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا
گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 370 رنز کا ایک مشکل ہدف کا تعاقب شروع کیا تو سلامی جوڑی میکرم اور ڈین ایلگر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 33 رنز بنائے۔اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے ڈین ایلگر کو 17 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔
میکرم اور وین ڈرڈوسن نے دوسری وکٹ میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔چوتھے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنائے لیے تھے اور جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار ہیں
اس سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔